پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان واحد ٹی ٹوئٹنی میچ کل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان اس واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد آسڑیلوی ٹیم کا دورہ پاکستان مکمل ہو جائے گا یاد رہے کہ آسڑیلیا کی ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں راولپنڈی اور کراچی کے ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد لاہور ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دیکر ایک صفر سے جیت حاصل کرلی تھی دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں آسڑیلیا نے پہلا ون ڈے میچ جیتا تھا تاہم پاکستان کی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرا اور تیسرا ون ڈے میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرلی تھی دیکھنا یہ ہے کہ آج واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کا فاتح کون ہوگا۔