میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ایگا نے جیت لیا

پولینڈ کی ٹینس کھلاڑی ایگا سوائیتیک نے اپنی شاندار کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے میامی اوپن کے فائنل میں جاپان کی ٹینس کھلاڑی نومی اوساکا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، یاد رہے کہ اس سے قبل ایگا نے دوحا اور انڈیانا ویلز ٹینس ٹورنامنٹس کے فائنلز جیتے ہیں، اب میامی اوپن کے فائنل میں کامیابی کے بعد ایگا عالمی درجہ بندی میں نمبر ون کھلاڑی بن گئی ہیں، فائنل میں ایگا نے نومی اوساکا نے چھ چار اور چھ صفر سے کامیابی حاصل کی

 

اس کامیابی کے بعد ایگا پہلی خاتون کھلاڑی بھی بن گئی ہیں جس نے سال کے آغاز میں ہونے والے تینوں ڈبلیو ٹی اے اعزازات جیتے ہیں۔اپنی کامیابی کے بعد ایگا کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے خوشی کا لمحہ ہے کہ میں مسلسل تیسرے ٹورنامنٹ کے فائنل میں کامیابی حاصل کی، ان کا کہنا تھا کہ نومی اوساکا کے ساتھ مقابلہ ہمیشہ سخت ہوتا ہے اور آج بھی ان کے ساتھ کھیلنے کا لطف آیا۔

error: Content is protected !!