یونس خان کا افغانستان کرکٹ بورڈ نے مختصر معاہدہ

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر عمر گل کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان کیساتھ بھی معاہدہ کرلیا ہے تاہم یہ معاہدہ انتہائی مختصر ہوگا یونس خان صرف پندرہ روز کیلئے دبئی میں افغان کرکٹ ٹیم کے جاری کیمپ میں خدمات انجام دینگے، یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کیلئے حال ہی میں انگلینڈ کے سابق کپتان اور بلے باز گراہم تھروپ کیساتھ معاہدہ کیا ہے جو اپریل کے آخر میں ٹیم کو جوائن کرینگے، یونس خان جو 2017 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں چھ ماہ تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔

تعارف: newseditor