سینٹرل پنجاب ویک اینڈ سکول چیمپئن شپ کا فائنل کل شروع ہوگا

سینٹرل پنجاب ویک اینڈ سکول چیمپئن شپ 22-2021 کا فائنل کل 9 اپریل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں دار ارقم سکول لاہور اور فیصل آباد کے ڈویژنل پبلک سکول کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔دو روزہ پنک بال فائنل پی ٹی وی سپورٹس اور پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

 

ڈے اینڈ نائٹ میچ کا پہلا سیشن شام 4 سے 6 بجے تک کھیلا جائے گا۔ دوسرا سیشن رات 7:10 سے 9:10 بجے اور تیسرا سیشن 9:30 سے 11:30 تک جاری رہے گا۔ٹورنامنٹ کی فاتح کو پانچ لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔ رنرزاپ کو تین لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، ایونٹ کے بہترین بیٹر، بہترین بالر، بہترین آلرانڈر اور بہترین وکٹ کیپر کو 25 ہزار روپے کی رقم دی جائے گی۔ٹورنامنٹ کا آغاز اکتوبر 2021 میں ہوا تھا۔ ایونٹ میں سینٹرل پنجاب کے پانچ اضلاع کی 33 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ 29 مختلف وینیوز پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں 660 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

تعارف: newseditor