دبئی میں ویمنزٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریاں

دبئی میں ایک نجی کمپنی کی زیر انتظام پہلا ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ یکم مئی سے شروع ہونے جا رہا ہے ٹورنامنٹ میں ماریزین کیپ، سٹیفنی ٹیلر، سوزی بیٹس اور فاطمہ ثنا جیسی کھلاڑی شرکت کرینگی ، ٹورنامنٹ میں پندرہ روز کے دوران مجموعی طور پر انیس میچ کھیلے جائیں گے جبکہ چھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 35 ممالک سے خواتین کرکٹرز حصہ ہونگی تاہم منتظمین نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ بھارتی ویمنز کرکٹرز ٹورنامنٹ میں حصہ لینگی یا نہیں کیونکہ بھارت میں اپنا ویمنز ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا جانے والا جو چار مئی سے شروع ہوگا، قبل ازیں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹر ہرمانپریت اور متھالی راج دبئی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کا حصہ ہونگی۔

تعارف: newseditor