آل پاکستان عبدالرراق آرائیں فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ کل سے شروع ہو گا۔

سندھ روک بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان روک بال فیڈریشن کے تعاون سے آل پاکستان عبدالرراق آرائیں فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ کل جمعرات، 14 اپریل سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گا۔ گذشتہ روز پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ایونٹ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے 30 سے زائد مختلف ٹیموں نے اپنی رجسٹریشن کروا دی ہے۔ اور یہ ٹورنامنٹ ہرسال رمضان المبارک میں منعقد کروایا جاتا ہے۔ ٹورنامنٹ 17 اپریل تک جاری رہے گا۔اورٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور دیگر انعامات سے نوازا جائے گا،

تعارف: newseditor