نیپال میں پرو کلب ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں چھ گیندوں پر چھ کھلاڑی آوٹ ہونے کا انوکھا ریکارڈ قائم ہوگیا، اس میں ایک رن آئوٹ شامل ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایم سی کلب کے نے تین وکٹ پر 131 رنز بنا لیے تھے جس کے بعد بعد ڈراما شروع ہوگیا۔ ملائیشیا الیون کے بائولر ویرندیپ سنگھ کی پہلی گیند پر حریف ٹیم کے بیٹر کیچ ہوئے، اگلے بیٹر رن آئوٹ ہوکر میدان سے گئے۔اس کے بعد اگلی چار گیندوں پر چار بیٹر آئوٹ ہوگئے جس کا مطلب یہ ہوا کہ ویرندیپ نے ہیٹ ٹرک بھی کی۔اس سے قبل چھ گیندوں پر چھ وکٹوں کے گرنے کا ایسا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے جو 1951 میں تھامس ہنٹر کپ میں ہوا تھا۔