کائونٹی کرکٹ میں محمد رضوان اور چتیشور پجارا کا ایک ساتھ ڈیبیو

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں سسکس کی نمائندگی کرتے ہوئے پاک بھارت کرکٹرز نے ایک ساتھ ڈیبیو کیا۔ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بھارتی ٹاپ آرڈر بیٹر چتیشور پجارا نے ایک ساتھ سسکس کے لیے کاؤنٹی میں پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں متعدد پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں ہیں۔ فاسٹ بولر محمد عباس ہیمپشائر، شان مسعود ڈربی شائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔اسی طرح حسن علی لنکاشائر، ظفر گوہر گلوسیسٹرشائر اور حارث رؤف یارکشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ گلوسیسٹرشائر نے نسیم شاہ کو کندھے کی انجری کے باعث راؤنڈ ٹو میں آرام دیا ہے۔

تعارف: newseditor