پی ایس بی کی اعلان کردہ پانچ رکنی کمیٹی چار ماہ گزرنے کے باوجود لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے نئے ٹرف کو چیک کرنے کیلئے نہیں آئی

 

پی ایس بی کی اعلان کردہ پانچ رکنی کمیٹی چار ماہ گزرنے کے باوجود لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے نئے ٹرف کو چیک کرنے کیلئے نہیں آئی

 

پشاور… پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر کی جانب سے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں بنائے جانیوالے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کی نئی ٹرف کو چیک کرنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے تاحال دورہ نہیں کیا، اس ہاکی ٹرف کے بیس سمیت، ٹرف، سپرنکلز اور گول پوسٹ کے پیچھے غیر معیاری جنگلوں کی تنصیب پر اعتراضات آئے تھے

 

جس کی انکوائری کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے پانچ رکنی کمیٹی رمضان المبارک سے قبل بنائی تھی تاکہ موقع پر جاکر لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں تنصیب شدہ غیر معیاری کام کو چیک کرسکیں تاہم حیرت انگیزطور پر چار ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک پی ایس بی کی کمیٹی نے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کا دورہ تک نہیں کیا

اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی رپورٹ مرتب کی ہے.پی ایس بی کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی ایس بی نے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں نئے بچھائے جانیوالے ہاکی ٹرف کے کنٹریکٹر کو ادائیگیاں کی ہوئی ہیں اور اسی باعث کنٹریکٹر کو لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے غیر معیاری کام کے حوالے سے کوئی پروا ہی نہیں.

 

 

error: Content is protected !!