کولمبیا کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان فریڈی رنکون انتقال کر گئے

کولمبیا کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان فریڈی رنکون جو پیر کے روز ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے انتقال کر گئے ہیں، فریڈی رنکون کو پیر کے روز اس وقت سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں جب ان کی کار ایک بس سے ٹکرا گئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم جمعرات کے روز وہ انتقال کر گئے ، 55 سالہ رنکون ریال میڈرڈ کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں جبکہ کولمبیا کی جانب سے انہوں نے عالمی کپ 90، اور 98 میں شرکت کی ہے، کولمبیا کے کارلوس اور فریڈی رنکون وہ کھلاڑی ہیں جو اپنے ملک کی جانب سے سب سے زیادہ عالمی کپ میچ کھیلے ہوئے ہیں۔

تعارف: newseditor