کونر بین نے کرس کو ناٹ آئوٹ کردیا

برطانوی باکسر کونر بین نے شاندار مکے بازی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے جنوبی افریقہ کے حریف کرس وین ہرڈین کو دوسرے ہی رائونڈ میں ناک آئوٹ کر ڈالا، مانچسٹر میں ہونے والے اس مقابلے کے آغاز سے ہی کونر نے اپنے حریف کرس پر تابڑ توڑ مکے برسانا شروع کردیا اور ایسا دکھائی دینے لگا کہ یہ مقابلے شاید پہلے ہی رائونڈ میں اختتام پذیر ہو جائے گا تاہم کرس کسی طرح پہلے رائونڈ میں بچ جانے میں کامیاب رہے مگر جیسے ہی دوسرا رائونڈ شروع ہوا تو ایک زور دار مکے نے کرس کو زمین بوس کردیا جس کے بعد ریفری نے مقابلہ روکتے ہوئے کونر کو فاتح قرار دیدیا

یہ کونر کی مسلسل 21 جیت ہے جس کے بعد اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ وہ رواں سال ورلڈ ٹائٹل کے لئے فائٹ کرنے کے قابل ہو جائینگے اپنی کامیابی کے بعد کونر بین کا کہنا تھا کہ میرے سامنے کوئی بھی حریف ہو میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اسے ناک آئوٹ کر دوں، ان کا کہنا تھا کہ صرف دعوے نہیں کرتا بلکہ عملی طور پر نتائج بھی دیتا ہوں ان کا کہنا تھا کہ میں نے کرس کو پہلے ہی رائونڈ میں ٹارگٹ کرلیا تھا اور پھر اسے سنبھالنے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا۔

error: Content is protected !!