18 سالہ ٹیبل ٹینس کھلاڑی ٹریفک حادثے میں ہلاک

بھارتی ریاست تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ ٹیبل ٹینس کھلاڑی وشوا دینادیلان اتوار کو بدترین ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ وشوا تین ساتھیوں کے ساتھ 83ویں سینئر نیشنل اور انٹر اسٹیٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لیے گوہاٹی سے شیلانگ جا رہے تھے۔ا نٹر اسٹیٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ گزشتہ روز شروع ہو چکی ہے۔ وشوا کے ساتھ سفر کرنے والے تین دیگر افراد رمیش سنتوش کمار، ابیناش پرسنا جی سری نواسن اور کشور کمار کو شدید چوٹیں آئی ہیں لیکن ڈاکٹروں نے ان کی حالت مستحکم قرار دی ہے۔

error: Content is protected !!