ماریا شیرا پووا کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

سابق گرینڈ سلم چیمپیئن ٹینس اسٹار ماریا شیرا پووا نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سابق روسی ٹینس اسٹار نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کی۔

ماریا شیرا پووا نے انسٹاگرام پر ساحل سمندر پر کھچوائی گئی اپنی تصویر شیئر کی، جس میں انہیں ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

سابق گرینڈ سلم چیمپیئن نے اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان اپنی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔

ماریا شیرا پووا کی یہ دوسری منگنی ہے جب کہ الیگزینڈر گلکیس کی بھی دوسری منگنی ہے۔

ماریا شیرا پووا نے پہلی منگنی ایک دہائی قبل 22 سال کی عمر میں 2010 میں امریکی باسکٹ بال کھلاڑی سے کی تھی اور دونوں نے تقریبا 2 سال تک ایک ساتھ زندگی گزاری۔

تاہم 2012 میں دونوں کے درمیان تلخیاں بڑھ گئیں تو دونوں نے رشتہ بھی ختم کرلیا اور بعد ازاں ٹینس اسٹار نے دیگر مرد حضرات سے تعلقات استوار کیے۔

تعارف: newseditor