ریان کیمپبل کی حالت تشویشناک

سابق آسٹریلوی کرکٹر ریان کیمپبل کی حالت تشویشناک، ڈاکٹرز نے پر سکون رہنے کی ادویات دی ہیں۔ریان کیمپبل کی صحت سے متعلق ان کی فیملی کا بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کی حالت کو تشویشناک بتایا گیا ہے۔سابق آسٹریلوی کرکٹر کو گزشتہ ہفتے دل کا دورہ پڑا تھا، وہ لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ ریان کیمپبل نیدر لینڈز کرکٹ ٹیم کے کوچ ہیں۔

تعارف: newseditor