ثانیہ مرزا نے خوبصورت فیشن سے مداحوں کو پھر متاثر کردیا

بھارتی ٹینس سپرسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو اپنے سادہ لیکن خوبصورت فیشن سے متاثر کردیا۔ثانیہ مرزا نے اپنے لاکھوں مداحوں کو متاثر کرنے اور ان کی تعریفیں سمیٹنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رخ کیا۔انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے شاندار پھولوں سے پرنٹ شدہ لباس میں اپنی دو تصاویر پوسٹ کیں۔نیلے رنگ کے خوبصورت لباس کے ساتھ ثانیہ مرزا نے بڑے جھمکے بھی پہنے ہوئے ہیں جو ان کی خوبصورت میں مزید اضافہ کررہے۔بھارتی ٹینس  سٹار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ موسم گرما میں موسم بہار۔انہوں نے صرف 11 گھنٹے پہلے یہ تصاویر پوسٹ کیں جنہیں 50 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔ثانیہ مرزا کے مداحوں نے ان کی خوبصورتی کے تعریف کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن بھر دیا۔

تعارف: newseditor