ڈویژن ٹو کائونٹی چیمپئن شپ میں نوٹنگھم شائر نے میچ کے تیسرے ہی روز ڈرہم کائونٹی کو ایک اننگز اور 141 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق نوٹنگھم شائر کائونٹی کے بیٹر بین سلیٹر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 225 رنز کی ناقابل شکست اننگز اور جیمز کی ایک سو آٹھ رنز کی بدولت ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 488 رنز نو کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی ،ڈرہم کی جانب سے پوٹس نے چھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ڈرہم کائونٹی جیسے فالو آن سے بچنے کیلئے 259 رنز درکار تھے پہلی اننگز میں صرف 203 پر ہی ڈھیر ہو گئی ، نوٹنگھم شائر کے پیٹیسن اور فلیچر نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،فالو آن ہونے کے بعد بھی ڈرہم کی ٹیم سنبھلنے میں ناکام رہی اور دوسری اننگز میں صرف ایک سو سترہ رنز پر ڈھیر ہو کر میچ ایک اننگز اور 141 رنز سے ہار گئی۔