ڈی سی چارسدہ رمضان سپورٹس فیسٹیول شروع ہوگیا

ڈی سی چارسدہ رمضان سپورٹس فیسٹول عبدالوالی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں شروع،فیسٹیول میں ضلع بھر کے پانچ سو سے زائد کھلاڑی چھ مختلف گیمز میں شرکت کررہے ہیں،ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیس کے زیر اہتمام منعقدہ ڈی سی چارسدہ رمضان سپورٹس فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح  ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسین نے فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اللہ خان سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں

فیسٹیول میں فٹ بال،بیڈمنٹن،والی بال، ہاکی، باسکٹ بال اور کیرم بورڈ کے مقابلوں میں ضلع چارسدہ کے پانچ سو سے زائد کھلاڑی حصہ لیں رہے ہیں،فٹ بال میں سترہ ٹیمیں،والی بال میں 16،ہاکی میں 6,باسکٹ بال میں 4 ٹیمیں،بیڈمنٹن میں 120 کھلاڑی جبکہ کیرم بورڈ میں 40 کھلاڑی بھر پور انداز میں شرکت کر رہے ہیں،ابتدائی روز فٹ بال کا میچ اتمانزئی اور ترنگزئی کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ بغیر کسی گول کئے برابر رہا میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں ترنگزئی نے  45 سے برتری حاصل کرلی

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسین نے کہا کہ کھیل کود نوجوانوں کے لئے نہایت ضروری ہے کیونکہ ذہنی اور جسمانی نشونما کیلئے کھیل ہی بہترین ذریعہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت نے کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رکھی ہے ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے اسطرح سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ بھر پور تعاون کرے گی تاکہ نوجوانوں کے لئے صحت مندانہ ماحول میسر ہونے کیساتھ ساتھ ان کو اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے مواقع مل سکیں۔آخر میں انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو رمضان سپورٹس فیسٹول کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مستقبل میں اسطرح کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھر پورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تعارف: newseditor