برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانو نے اپنے کوچ ٹوربین بیلٹز کیساتھ معاہدہ ختم کردیا ہے ، یاد رہے کہ کوچ ٹوربین بیلٹز کو ایما نے پانچ ماہ قبل ہی کوچ مقرر کیا تھا، انیس سالہ ایما کا کہنا ہے کہ مجھے جدید دور کی ٹینس ٹریننگ کیلئے کوچ درکار ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹوربین سے میں نے اپنا معاہدہ ختم کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں ٹوربین بیلٹز کی کوچنگ، پروفیشنلزم اور ان کی محنت کی قدر کرتی ہوں اور گزشتہ پانچ ماہ کے دوران انہوں نے جو کچھ بھی میرے لئے کیا اس کیلئے ان کی شکرگزار ہوں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹوربین بیلٹز بڑے دل کے انسان ہیں اور میں نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ان کے ساتھ بہترین وقت گزارا ہے، نئے کوچ کی تعیناتی تک ایما کو ایل ٹی اے کی ویمنز ہیڈ کوچ لین بیٹس میڈرڈ میں تربیت دینگی۔