انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر کرس ووکس نے اپنی کائونٹی وروکشائر کے ساتھ معاہدے میں توسیع کرلی ہے، توسیع معاہدے کے مطابق کرس ووکس اب وروکشائر کائونٹی کو 2024 تک دستیاب ہونگے ، کرس ووکس اب تک وروکشائر کیلئے مجموعی طور پر 167 میچوں میں نمائندگی کرچکے ہیں اور اس دوران 33 سالہ ووکس نے 300 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ 3088 رنز سکور کئے ہیں،کرس ووکس نے وروکشائر کی جانب سے اپنا ڈیبیو 2006 میں کیا تھا اور اس دوران ان وروکشائر نے دو بار کائونٹی چیمپئن شپ ایک مرتبہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ جیتا ہے،معاہدے میں توسیع کے بارے میں کرس ووکس کا کہنا ہے کہ جب میں بچپن میں کرکٹ کھیلتا تھا تو میری خواہش تھی میرا خواب تھا کہ میں وروکشائر کائونٹی کیلئے کھیلوں اور یہ خواہش اور خواب پورا ہوا ان کا کہنا تھا کہ اس سیزن میں بھی کائونٹی کی توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔