انیا شربسول کا سدرن وائیپرز کے ساتھ معاہدہ

انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق فاسٹ بائولر انیا شربسول نے سدرن وائپرز کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، شربسول جو انگلینڈ کی 2017 میں عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھیں نے رواں سال بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، انیا شربسول نے 227 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، 30 سال انیا شربسول گزشتہ سال سدرن برئیوو کا حصہ تھیں جس نے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کا فائنل جیتا تھا۔اپنے معاہدے کے بارے میں انیا شربسول کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ سدرن وائیپرز کے ساتھ میرا معاہدہ ہو گیا ہے اور کوشش ہو گی کہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے مطابق مجھے یہ ذمہ داری بھی دی گئی ہے کہ میں شامل نوجوان بائولرز کی تربیت بھی کروں جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

error: Content is protected !!