دورہ یورپ کے تیسرے میچ میں بیلجیئم نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا.تفصیلات کے مطابق دورہ یورپ کے دوران بیلجیئم ہاکی ٹیم نے پاکستان ہاکی ٹیم کو 1-5 سے شکست دے دی. کھیل کے پہلے کوارٹر میں بیلجیئم کی جانب سے گول سکور کیا.پھر دوسرے کوارٹر میں بیلجیئم نے دوسرا گول کرکے میچ میں صفر کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل کرلی.دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے جارحانہ کھیل پیش کیا بدقسنتی سے متعدد چانس ضائع کئے.تیسرے کوارٹر میں شارٹ کارنر کی مدد سے پاکستان کی جانب سے رضوان نے گول سکور کیا.بعد ازاں بیلجیئم نے متواتر تین گول سکور کرکے 5-1 کی برتری حاصل کرکے میچ جیت لیا.واضع رہے ورلڈ چیمپیئن بیلجیئم کے تمام کھلاڑیوں نے کھیل میں حصہ لیا جبکہ پاکستان کی جانب سے 7 نئے کھلاڑیوں نے حصہ لیا. قومی ہاکی ٹیم 30 اپریل کو بیلجیئم میں پریکٹس سیشن کرے گی جبکہ 1 مئی کوسپین کیلئے روانہ ہوگی جہاں سپینش ٹیم سے 2 میچوں کی سیریز کھیلے گی.قومی ٹیم کی 5 مئی کو وطن واپسی ہوگی.