یاسر شاہ نے زندگی کی 36 بہاریں دیکھ لیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ نے زندگی کی 36بہاریں دیکھیں لیں، یاسر شاہ دو مئی 1986 کو صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں پیدا ہوئے، یاسر شاہ پاکستان کی جانب سے اب تک 46 ٹیسٹ میچوں کی 85 اننگز میں 31.08 کی اوسط سے 235 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، یاسر شاہ کی اننگز میں بہترین بائولنگ 41 رنز دیکر آٹھ وکٹیں حاصل کرنا ہے جبکہ میچ میں ان کی بہترین بائولنگ 184 رنز دیکر 14 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔ یاسر شاہ نے کھیلے گئے 25 ون ڈے میچوں کی 24 اننگز میں 47.91 کی اوسط سے چوبیس وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ان کی ون ڈے میں بہترین بائولنگ چھبیس رنز دیکر چھ وکٹیں حاصل کرنا ہے، یاسر شاہ نے اب تک کھیلے گئے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اب تک کوئی وکٹ حاصل نہیں کی ہے، یاسر شاہ کھیلے گئے 148 فرسٹ کلاس میچوں میں 28.81 کی اوسط سے 612 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں یاسر شاہ پاکستان کی جانب سے کھیلے گئے لسٹ اے میچوں میں بھی اب تک 134 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، یاسر شاہ 46 ٹیسٹ میچوں کی 69 اننگز میں 13.66 کی اوسط سے 847 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں ان کا بہترین سکور 113 رنز ہے، پچیس ون ڈے میچوں کی تیرہ اننگز میں یاسر شاہ نے 18.14 کی اوسط سے 127 رنز سکور کئے ہیں جس میں ان کا بہترین سکور 32 رنز ناٹ آئوٹ ہے۔

تعارف: newseditor