بین سٹوکس نے سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

 

انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں انگلینڈ کے نئے کپتان بین  سٹوکس نے سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔درہم کی نمائندگی کرتے ہوئے بین  سٹوکس نے ووسٹر شائر کے خلاف ایک اننگز میں 17 چھکے لگا فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ 23 چھکوں کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کے پاس ہے۔انگلینڈ کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین  سٹوکس نے کائونٹی چیمپئن شپ میں ڈرہم کی نمائندگی کرتے ہوئے ووسٹرشائر کے خلاف ایک اننگز میں 17 چھکے لگاکر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔انہوں نے 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 88 گیندوں کا سامنا کیا اور 8 چوکے بھی لگائے۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کے پاس ہے، انہوں نے اننگز میں 23 چھکے لگاکر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

error: Content is protected !!