میڈرڈ اوپن، کارلوس نے نڈال کو نڈھال کردیا

سپین کے نوجوان ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاریز نے اپنی شاندار کارکردگی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ہم وطن رافیل نڈال کو شکست دیکر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں ان کا مقابلہ نوواک ڈچکووچ کے ساتھ ہوگا، انیس سالہ کارلوس ایک سخت مقابلے کے بعد نڈال کو چھ دو ، ایک چھ اور چھ تین سے شکست دی، دوسرے سیٹ کے دوران کارلوس ٹخنے کی انجری کا بھی شکار ہوئے تاہم اس کے باوجود انہوں نے کھیل جاری رکھا ، اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی نوواک نے اپنے حریف ہوبرٹ کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد کارلوس کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ میرا مقابلہ دنیا کے عالمی نمبر ون کھلاڑی کے ساتھ ہے اور میں اس مقابلے کیلئے تیار ہوں ان کا کہنا تھا کہ نڈال کو شکست دینے کے بعد میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور اپنے اس اعتماد کی وجہ سے مجھے امید ہے کہ میں نوواک کیخلاف بھی بہترین کھیل پیش کروں گا۔

error: Content is protected !!