ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن  شپ شیڈول کے مطابق ہوگی

انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن  کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن  شپ شیڈول کے مطابق ہوگی۔ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے مطابق ایونٹ 30 ستمبر سے 9 اکتوبر تک چین کے شہر چینگ ڈو میں شیڈول ہے۔آئی ٹی ٹی ایف نے کہا کہ کورونا وائرس کی لہر کے باوجود تیاریاں جاری ہیں۔خیال رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ کو کورونا وائرس کے باعث اپریل میں 6 ماہ کیلیے ملتوی کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ کورونا وائرس کے باعث حال ہی چین میں ہونیوالیایشین گیمز کو ملتوی کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!