اٹالین اوپن، نووک اور کیمرون کی کامیابیاں

عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی نوواک ڈچکووچ جنہیں گزشتہ ہفتے میڈرڈ اوپن کے سیمی فائنل میں کارلوس الکاریز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا نے اٹالین اوپن میں اپنے حریف روس کے اسلن کاراسو کو شکست دیکر اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے نوواک نے اسلن کو با آسانی چھ تین اور چھ دو سے شکست دی، ایک اور میچ میں برطانوی کھلاڑی کیمرون نوری نے اپنے حریف لوسا ناردی کو چھ چار اور چار سے شکست دیکر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی، نوواک کا مقابلہ اگلے مرحلے میں ہم وطن لاسلے یا سوئس کھلاڑی سٹین واورینکا کے ساتھ ہوسکتا ہے۔

تعارف: newseditor