انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپئن شپ سرائے نورنگ نے جیت لی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپئن شپ سرائے نورنگ نے جیت لی فائنل میں بنوں کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست، مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاھد اکرم خان درانی، وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانی ساجد حسین طوری، نگران صوبائی وزیر سپورٹس اینڈیوتھ آفیئرز ڈاکٹر ریاض انور نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ان کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان،سابق ایم پی اے ملک ریاض، ڈپٹی ڈائریکٹراپریشن جمشید بلوچ، ریجنل سپورٹس آفیسر شفقت اللہ، آر ایس او کاشف فرحان،ڈی ایس او عادل شاہ، سمیت دیگراہم شخصیات موجو د تھیں

 

 

 

ڈائریکٹرجنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سابق ایم پی اے ملک ریاض کی سربراہی میں ہرسال کی طرح اس سال بھی انٹر ڈسٹرکٹ زیاد اکرم خان درانی مرحوم میموریل کبڈی ٹورنا منٹ منڈان پارک بنوں میں منعقد ہوئی جس کا فائنل سرائے نورنگ اور بنوں ٹیموں کے مابین کھیلاگیا بنوں ٹیم کی پہلے ہاف میں 13۔20 لیڈ حاصل کرنے کے باوجود دوسرے ہاف میں مکمل ناکام رہی اھم مرحلے پر سینئرز کھلاڑیوں کی انجری شکست کا باعث بنی۔اور یوں سرائے نورنگ نے فائنل میچ میں 37-31 سے ٹرافی اپنے نام کرلی،آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

 

 

 

 

اس موقع پر مشیر کھیل خیبرپختونخوا ڈاکٹر ریاض انور اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی روایتی کھیل ہے جس کے فروغ و ترقی کے لئے صوبائی حکومت اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے کبڈی کی ترقی میں‘ ملک ریاض خان بنوں نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ اس کھیل کے فروغ و ترقی کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ کبڈی کے صوبائی اور قومی سطح کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں اور روایتی کھیل کا فروغ ہے۔

error: Content is protected !!