سائمنڈز کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ پہنچا، ہربجھن سنگھ

آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر اینڈریو سائمنڈز کے کار حادثے میں ہلاک ہونے پر بھارتی کرکٹر ہربجھن سنگھ نے ٹوئٹ میں کہا کہ اینڈریو سائمنڈز کے اچانک انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا، بہت جلدی چھوڑ گئے، انہوں نے سائنمڈز کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اینڈریو سائمنڈز شاندار کرکٹر تھا اور یہ کرکٹ کیلئے ایک بہت بڑانقصان ہے، یاد رہے کہ ہربجھن سنگھ اور اینڈریو سائمنڈز کے درمیان اس وقت ایک بڑا تنازع سامنے آیا تھا جب ہربجھن سنگھ نے انہیں بندر کہہ دیا تھا تاہم بعد میں ہربجھن سنگھ نے اپنے بیان پر معافی بھی مانگی تھی۔

error: Content is protected !!