سائمنڈز کے مرنے کی خبر میرے لئے صدمے سے بھرپور تھی، ایڈم گلکرسٹ

آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر اینڈریو سائمنڈز کے کار حادثے میں ہلاک ہونے پر سابق آسڑیلوی وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک پیغام میں گلکرسٹ کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ خبر انتہائی اچانک اور صدمہ سے بھرپور تھی، ان کا کہنا تھا کہ اینڈریو سائمنڈز کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے اور اسے شاندار کرکٹر پایا ان کا کہنا تھا کہ اس خبر نے مجھے اداس کردیا ہے، اس غم میں ان کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں

error: Content is protected !!