قومی کرکٹر زاہد محمود کی والدہ انتقال کرگئیں

گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹر زاہد محمود کی والدہ انتقال کرگئیں۔زاہد محمود نے والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میری جنت، میری ماں ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہے۔زاہد محمود نے اپیل کی کہ میری والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔کامران اکمل اور عابد علی سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زاہد محمود کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے اپنے پہلے ڈیبیو میچ میں 3 وکٹ حاصل کیے تھے۔

error: Content is protected !!