شیکھر دھون اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کرکٹ کی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں اور ان کے مداحوں کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ کرکٹر اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیکھر ایک بڑی فلم کے ساتھ اپنی اداکاری کا آغاز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے لیے وہ پہلے ہی شوٹنگ مکمل کر چکے ہیں۔ تاہم، فلم کے نام  اور دیگر کاسٹ کے بارے میں کوئی واضح  معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔اطلاعات کے مطابق چند ماہ قبل فلمساز نے شیکھر دھون کے کردار کے مطابق ہی فلم میں کاسٹ کرنے کیلئے  ان سے رابطہ کیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر فلم میں مختصر نہیں بلکہ ایک مکمل کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم رواں سال ہی ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق پچھلے سال اکتوبر میں، شیکھر کو اکشے کمار کی فلم رام سیتو کے سیٹ پر دیکھا گیا تھا، جس میں جیکولین فرنینڈس اور نصرت بھروچا بھی ہیں۔تاہم اس سے یہ افواہیں پھیل گئیں کہ کرکٹر اس فلم کا حصہ ہیں۔ تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رام سیتو وہ فلم نہیں جس سے شیکھر اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اور اکشے قریبی دوست ہیں، یہی وجہ ہے کہ شیکھر صرف سیٹ پر ان سے ملنے آتے تھے۔

تعارف: newseditor