واں خیبر کپ نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام کو 39 واں خیبر کپ نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کل جمعہ سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔جمعرات کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں ملک کے ٹاپ پلیئرز عقیل خان، محمد شعیب، مزمل مرتضی، محمد عابد، یوسف خلیل، شہزاد خان، برکت اللہ، ہیرا عاشق اور مدثر مرتضی نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے اور وہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔مینز سنگلز، مینز ڈبلز، بوائز، 18 اینڈ انڈر سنگلز، بوائز اینڈ گرلز 12 اینڈ انڈر سنگلز اور 45+ ڈبلز کی پانچ مختلف کیٹیگریز میں کل 125 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ایونٹ کے انعامی رقم 7لاکھ روپے مقرر کی ہے۔ پی ٹی ایف باہر کے کھلاڑیوں کو پی ٹی ایف کمپلیکس میں مفت رہائش بھی فراہم کرے گا۔گرم موسم کی وجہ سے میچز دو سیشنز میں شروع ہوں گے، پہلا سیشن صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک اور دوسرا سیشن شام 4 بجے سے ہوگا۔

error: Content is protected !!