فٹبال ورلڈ کپ، تاریخ میں پہلی بار خواتین ریفریز بھی میچ سپروائز کرینگی

اس سال نومبر اور دسمبر میں قطر میں کھیلے جانے والے فٹبال ورلڈکپ 2022 کے لیے ریفریز پینل کا اعلان کردیا گیا، 6 خاتون ریفریز اور اسسٹنٹ ریفریز بھی پہلی مرتبہ ورلڈکپ فٹ بال کی تاریخ میں میچز سپروائز کریں گی۔فٹبال ورلڈکپ کے لیے ریفریز کے پینل کا اعلان فیفا ریفریز کمیٹی کے چیئرمین پیرلیوگی کولینا نے کیا۔فٹبال ورلڈکپ کی 92 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تین خاتون ریفریز اور تین خاتون اسسٹنٹ ریفریز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔خاتون ریفریز میں فرانس کی اسٹیفنی فریپارٹ، روانڈا کی سلیمہ موکنسانگا اور جاپان کی یوشیمی یامشیتا شامل ہیں۔میگا ایونٹ کے پینل میں مجموعی طور پر 36 ریفریز، 69 اسسٹنٹ ریفریز اور 24 میچ وڈیو آفیشلز شامل کیے گئے ہیں۔

تعارف: newseditor