ڈینیل وٹوری آسڑیلوی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر ڈینیل وٹوری کو آسڑیلیا کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا گیا ہے جبکہ آندرے بورووک ٹیم کے ہیڈ کوچ ہونگے ڈینیل وٹوری جون کے آخر میں آسڑیلوی ٹیم کے دورہ سری لنکا کے موقع پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، ڈینیل وٹوری آسڑیلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران آسڑیلوی ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں،وٹوری اس وقت برمنگھم فیونکس کی ٹیم کی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کیلئے کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، وٹوری کا کہنا ہے کہ میں آسڑیلوی ٹیم کے ساتھ مختصر مدت کیلئے دورہ پاکستان میں کام کرچکا ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ مجھے اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے اس آسڑیلوی ٹیم میں بہت شاندار کھلاڑی ہیں اور ان کے ساتھ کام کرکے مجھے خوشی ہو گی۔

error: Content is protected !!