شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن چنگا سر کرلی

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن چنگا سر کرلی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن چنگا سر کرنے کا اعزاز پاک فوج کے شہدا کے نام کردیا۔نیپال میں دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن چنگا کی اونچائی 8586 میٹر ہے۔واضح رہے کہ شہروز کاشف نے کیریئر کی 8 ہزار سے زائد اونچائی کی چھٹی چوٹی سر کی ہے۔گزشتہ برس شہروز کاشف 19 سال کی عمر میں دنیا کی دوسری بلند اور مشکل ترین چوٹی کے ٹو 8611 میٹر پر پہنچ کر اس چوٹی کو سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئے تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل کے ٹو کو سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما ہونے کا اعزاز محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کے پاس تھا جنھوں نے 2019 میں 20 سال کی عمر میں کے ٹو کو سر کیا تھا۔لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز، کے ٹو اور مانٹ ایورسٹ کے علاوہ براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لوگ انھیں براڈ بوائے کے نام سے جاتے ہیں۔

error: Content is protected !!