نیشنل ایڈوانس تھرو بال کوچنگ کورس 27 جون سے کالام میں شروع ہوگا

 

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے نیشنل ایڈونس تھروبال کوچنگ کورس27 جون سے کالام میں شروع ہوگا۔پاکستان تھروبال فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ کورس کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں، کورس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کوچز، کھلاڑی اور سکول ٹیچرز حصہ لے سکتے ہیں ، پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راناسجاد کو ارگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے اور یہ کورس 30 جون تک جاری رہے گا۔

error: Content is protected !!