پہلی پشاور اوپن تائیکوانڈو چیمپٔن شپ اختتام پذیر ہو گئی

پشاور (سپورٹس رپورٹر) حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانے والی پہلی پشاور اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔ چیمپئن شپ میں پشاور گرین اور پشاور بلیو کے علاوہ ضلع خیبر’ چارسدہ’ نوشہرہ’ مردان’ ضلع مہمند اور صوابی کی ٹیموں نے شرکت کی جس میں مجموعی طور پر تین سو سے زائد کھلاڑیوں نے جن میں کیڈٹس’ جونیئر ویٹ کیٹگری اور سینئر ویٹ کیٹگری شامل تھے نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر مہمان خصوصی خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ذوالفقار بٹ’ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے وویمن ونگ کی سیکرٹری جنرل میڈیم صبا شمیم جدون اور خیبر پختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عاصم شیراز نے کامیاب کھلاڑیوں میڈلز پہنائے اور سرٹیفکیٹس ایوارڈ کئے۔ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن ضلع پشاور’ دوسری پوزیشن ضلع مردان اور تیسری پوزیشن ضلع خیبر کے کھلاڑیوں نے حاصل کی۔ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں منفی 25 ویٹ میں مردان کے سیفی نے گولڈ’ پشاور کے ہشام نے سلور او ر صوابی کے فیصل نے براؤنز میڈل’ منفی 30 ویٹ کیٹگری میں مردان نے شایان نے گولڈ’ پشاور کے آیان نے سلور اور خیبر نے رؤف نے براؤنز میڈل حاصل کیا’ منفی 35 ویٹ یں پشاور کے مزمل نے گولڈ’ صوابی ک مبشر نے سلور اور چارسدہ کے عاصم نے براؤنز’ منفی 40 میں چارسدہ ک خوبیب نے گولڈ’ خیبر کے وقار نے سلور اور پشاور کے شایان نے براونز میڈل حاصل کیا’ منفی 48 جونیئر میں مردان کے شایان احمد نے گولڈ’ پشاور کے عمیر نے سلور اور نوشہرہ کے خان شہزاد نے براونز میڈل’ منفی سینئر ویٹ میںمہمند کے فاروق نے گولڈ’ پشاور کے زردان نے سلور اور چارسد کے امان نے براونز میڈل حاصل کیا۔

 

منفی 54 سینئر ویٹ میں مردان کے رویز نے گولڈ’ خیبر کے امان نے سلور اور مہمند کے سلمان نے براونز میڈل’ منفی 55 جونیئر ویٹ کیٹگری میں خیبر کے قدیر خان نے گولڈ’ مردان کے راویز نے سلور اور پشاور کے سیافت نے براونز میڈل حاصل کیا۔ منفی 63 جونیئر ویٹ میں خیبر کے ابراہیم نے گولڈ’ پشاور کے عبداللہ نے سلور اور نوشہرہ کے زیاد نے براونز میڈل’ منفی 63 سینئر ویٹ میں پشاور کے علی نے گولڈ اور خیبر کے شفیق نے سلور میڈل حاصل کیا۔ منفی 73 ویٹ میں پشاور کے عاشم نے گولڈ’ مردان کے یوسف نے سلور اور صوابی کے عنایت نے براونز میڈل حاصل کئے۔ مہمان خصوصی میڈم صبا شمیم جدون نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیوں کے علاوہ نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!