چیف آف آرمی سٹاف انٹرکلب ہاکی ٹورنامنٹ باچا خان وائٹ نے جیت لیا

پشاور( سپورٹس رپورٹر)باچا خان وائٹ ہاکی کلب نے باچا خان ہاکی کلب کودو صفر سے شکست دیکر چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب بنوں ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔تحصیل ممبر ملک شکیل خان مہمان خصوصی تھے۔ ریجنل سپورٹس افسر سوات کاشف فرحان، سابق ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر حبیب اللہ خان، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر محمد یونس، سیکرٹری عظیم باچا، کوچ برکت علی، سابق سیکرٹری ہاکی ایسوسی ایشن رفیع اللہ اور عرفان جاوید بھی موجود تھے۔

قاضی محب ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں باچا خان وائٹ کے سمیع اللہ نے 14ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی 58ویں منٹ میں جمیل بوستان نے گول کرتے ہوئے برتری دو صفر کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ باچا خان کلب کے کھلاڑیوں نے کئی مواقع ضائع کئے۔

error: Content is protected !!