پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوابی میں روایتی گیمز شروع ہوگئیں۔ افتتاحی روز مرغز میں بیل دوڑ کے مقابلے منعقد کئے گئے ، رکن صوبائی اسمبلی عاکف اللہ خان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تحصیل چیئرمین عطا اللہ خان، ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن عزیز اللہ جان، ڈپٹی ڈائریکٹر جمشید بلوچ ، چیف کوچ شفقت اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اشفاق، حامد علی،ذاکر اللہ، ایڈمن آفیسر ارشاد خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر طارق محمد اور اعزاز نوازبھی اس موقع پر موجود تھے۔ رہٹ بیل مقابلوں میں 50 سے زائد افراد نے بیل دوڑائے ، بیل مالکان کا تعلق صوابی، چارسدہ اور مردان سے تھا، مقابلوں میں امان شیر کے بیل نے 157 چکروں کے ساتھ پہلی، گل نواز کے بیل نے 150 چکروں کے ساتھ دوسری، میر افضل کے بیل نے 149 چکروں کے ساتھ تیسری
حیدر امین کے بیل نے 146 چکروں کے ساتھ چوتھی اور عادل امین کے بیل نے 142 چکروں کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ایم پی اے عاقب اللہ خان، تحصیل چیئرمین عطا اللہ خان اور دیگر نے روایتی کھیلوں کو زندہ کرنے پر وزیر اعلی محمود خان، سیکرٹری کھیل، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اور محکمہ کھیل کو خراج تحسین پیش کیا۔ صوابی میں مخہ، کوڈا اور کبڈی کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں، جس کے بعد مران میں دو دن مقابلے منعقد کئے جائیں گے 4 جون کو اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔