سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسداللہ فیض کا ای لائبریری کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسداللہ فیض نے منگل کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ای لائبریری کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن نے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسداللہ فیض کو ای لائبریری کے حوالے سے بریفنگ دی

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسداللہ فیض نے ای لائبریری میں موجود ممبران سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا،اس موقع گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسداللہ فیض نے کہا کہ طلبہ و طالبات کوہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ دلجوئی سے مطالعہ کرسکیں، ای لائبریری میںعالمی معیار کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ان سہولیات کو اپ گریڈ بھی کیا جارہا ہے جس سے نوجوانوں کو دنیا میں ہونیوالی جدید تحقیق اور رونما ہونیوالی تبدیلیوں سے آگاہی ملے گی۔

تعارف: newseditor