خیبر پختونخواروایتی گیمز ، صوابی میں کوڈا کے مقابلے اختتام پذیر

پشاور( سپورٹس رپورٹر)محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام روایتی کھیلوں کے سلسلے میں صوابی میں کوڈا کے مقابلے ختم ہوگئے۔ مقابلوں میں 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ کوڈا ایک قدیم روایتی کھیل جو صوابی کے دیہاتوں میں مشران کھیلتے ہیں۔ فائنل مقابلہ مظفر خان، مدرار اللہ، فضل عظیم، ظفر علی، قیصر خان اور دانش خان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل چار گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔

جس میں مظفر خان کی ٹیم نے ظفر علی کی ٹیم کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس عزیز اللہ جان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کئے۔ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد طارق، ڈپٹی ڈائریکٹر جمشید بلوچ، چیف کوچ شفقت اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکر اللہ، اعزاز اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر طارق محمد بھی موجود تھے۔

عزیز اللہ جان نے روایتی کھیلوں کی بحالی پر وزیر اعلی محمود خان، سیکرٹری کھیل اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ متعلقہ ایسوسی ایشنز سے ملکر صوبے بھر میں روایتی کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں۔

error: Content is protected !!