انٹر مدارس سپورٹس چمپئن شپ کل سے پشاورمیں شروع ہو گی

 

پشاور( سپورٹس رپورٹر)انٹر مدارس سپورٹس چمپئن شپ کل سے پشاورمیں شروع ہو گی،تمام انتظامات مکمل ، ٹیمیں پشاور پہنچنا شروع ہوگئیں، چیمپئن شپ میں 800 سے زائددینی مدارس کے طلباء 7 مختلف گیمز میںحصہ لیں گے۔، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ومیڈیا فوکل پرسن اعوان حسین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر ضم قبائلی اضلاع کے مختلف مدارس کے بچوں اور طلبا کو صحت مندانہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹر مدرسہ سپورٹس چیمپئن شپ 2 سے پانچ جون تک پشاور کے مختلف گرائونڈ ز پر منعقد ہوگی جس میں کھلاڑی بیڈمنٹن رسہ کشی، ایتھلیٹکس، والی بال اور قرات کے مقابلے پشاور سپورٹس کمپلیکس ، کرکٹ مقابلے جمخانہ کرکٹ گرائونڈ اور فٹبال میچز طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پر منعقد ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ افتتاحی تقریب کل 2 جون کو شام 6.00 بجے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی تمام ٹیمیںپشاور پہنچ گئیں ہیں کٹس او دیگر سامان کے تقسیم کا عمل متعلقہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے زیر نگرانی شروع ہوگئی ہے ۔ڈائریکٹر سپورٹس اضلاع پیر عبداللہ شاہ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ضم شدہ اضلاع میں مدارس کے طلبا کو کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔جسکا مقصدمدارس کے طلبا میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے۔ تاکہ وہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ قرات کے مقابلوں میں کل 25 طلبا حصہ لیں گے، بیڈمنٹن میں 91 کھلاڑی، کرکٹ میں 195 کھلاڑی، والی بال میں 130، فٹ بال میں 208، شاٹ پٹ میں 20 کھلاڑی اور ٹگ آف وار میں 156 کھلاڑی حصہ لیں گے۔پیر عبداللہ شاہ نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام انتظامات بروقت مکمل کر لیے گئے ہیں اور امید ہے کہ مختلف مدارس کے طلبا اس سے لطف اندوز ہوں گے۔

error: Content is protected !!