عمان کی ویٹرنز ہاکی ٹیم ہفتہ چار جون کو کراچی پہنچے گی ،اولمپئین اصلاح الدین صدیقی

اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی نے کہا ہے کہ عمان کی ویٹرنز ہاکی ٹیم ہفتہ چار جون کو کراچی پہنچے گی ، عمان اور پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کے برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلی جائیگی، سیریز کا پہلا میچ اتوار پانچ جون کی شب ساڑھے سات بجے کھیلا جائیگا، دوسرا میچ سات جبکہ تیسرا میچ نو جون کو کھیلا جائیگا ۔ سابق کپتان و چیف سلیکٹر قومی ہاکی ٹیم اصلاح الدین نے کہا کہ دو سال قبل بھی عمان کی ویٹرنز ہاکی ٹیم پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دوران تین میچوں کی سیریز میں پاکستان ویٹرنز کلب نے مہمان ٹیم کو کلین سوئپ کیا تھا امید ہے کہ اس مرتبہ بھی ہم کامیابی کے تسلسل کو قائم رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کا داخلہ بلکل مفت ہوگا.

error: Content is protected !!