اقراء نیشنل یونیورسٹی سوات کیمپس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کوفروغ دینے کیلئے ٹیبل ٹنیس ٹیگ بال وکرکٹ کلبوں کاقیام عمل میں لایاگیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)اقراء نیشنل یونیورسٹی سوات کیمپس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کوفروغ دینے کیلئے ٹیبل ٹنیس کے بعدکرکٹ،والی بال اورٹیگ بال سمیت مختلف کھیلوں کےکلبوں کاقیام عمل میں لایاگیا۔اس موقع پرایک پروقارتقریب کاانعقادکیاتھاجسکےمہمان خصوصی اقراء نیشنل یونیورسٹی کے چانسلرعبیدالرحمن تھے جبکہ انکے ہمراہ سوات کیمپس کےڈائریکٹرگلزارعلی،صوبائی ٹیبل ٹینس کوچ یاسرعزیز اورانٹرنیشنل ٹیبل ٹینس کھلاڑی جمال عزیزسمیت ایک بڑی تعدادمیں طلبہ وطالبات بھی موجودتھے۔

اقراء یونیورٹی سوات کیمپس کے وائس چانسلرعبیدالرحمن نے کہاکہ کھیل کودسےصحت مندمعاشرہ تشکیل پاتاہےضرورت اس امرکی ہے کہ نوجوان نسل کوکھیلوں جیسی سرگرمیوں میں پڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔اور خصوصأ تعلیمی اوداروں کی سطح پران سرگرمیوں کوفروغ دیناازحدضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل ہمارے ملک کابہترمستقبل ہےانکی سرپرستی ورہنمائی ہم سب کی ذمے داریوں میں شامل۔ہیں۔

انکاکہناتھاکہ سوات کیمپس میں ٹیگ بال اورٹیبل ٹینس کااغازکیاتھاجس میں طلبہ وطالبات کافی دلچسپی لے رہےہیں اوراب باقاعدہ طورپرٹیبل ٹینس،ٹیگ بال، کرکٹ اور دوسری کھیلوں کے بھی أغازکرتےہوئے کلبوں کاافتتاح کیا ہے۔انہوں نےکہاکہ یقیناً اس سےکھیلوں کو فروغ ملے گا اورساتھ ہی طلبہ کے صلاحیتیں بھی مزیدبڑھےگی۔

error: Content is protected !!