ایک روز وقفے کے بعد قومی ویمن کرکٹرز کی دوبارہ پریکٹس شروع

دورہ آسڑیلیا پر موجود پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ایک روز آرام کے بعد برسبن کے ایلن بارڈر فلیڈ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا، اس موقع پر قومی ویمن کرکٹرز نے بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی

اس موقع پر ٹیم کے بائولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ بھی موجود تھے۔قومی ویمن ٹیم کل گورنر جنرل الیون کے خلاف پچاس اوورز کا پریکٹس میچ ایلن بارڈر فلیڈ میں کھیلے گی۔

میچ پاکستان وقت کے مطابق صبح 0505 بجے شروع ہوگا۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ آسڑیلیا کا باقاعدہ آغاز سولہ جنوری 2023 سے برسین میں پہلے ون ڈے میچ سے کریگی۔

error: Content is protected !!