کامن ویلتھ گیمز،پاکستانی دستے میں 34 سے زائد خواتین اتھلیٹس شامل

کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لئے قومی دستے کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوی ایشن نے برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے لئے دستے کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے، پاکستانی دستے میں پہلی بار چونتیس سے زائد خواتین ایتھلیٹ کو شامل کیا گیا ہے، یہ پہلی بار ہے جب پاکستان کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں خواتین کسی بھی عالمی مقابلے میں شریک ہونے جارہی ہیں۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان تیرہ مقابلوں میں حصہ لے گا، پاکستانی دستے میں اڑسٹھ مرد، چونتیس خواتین اور سترہ آفیشل شامل ہونگے، جلد ہی ایتھلیٹ کی فہرست پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھیجے گا۔برمنگھم میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں میڈل کے لئے پاکستانی امیدوں کا محور ارشدندیم، انعام بٹ،شاہ حسین سمیت ویمنز کرکٹ اور ہاکی ٹیم ہیں۔

error: Content is protected !!