کامن ویلتھ گیمز کے میڈل ونرز کو انعامات دیئے جائینگے

سپورٹس بورڈ پنجاب نے حالیہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتنے والوں کو انعامات سے نوازنے کے لیے تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔قومی ہیروز کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تقریب کا اہتمام کیا ہے۔تقریب میں ایتھلیٹکس ہیرو ارشد ندیم کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے جبکہ نوح دستگیر بٹ، طاہر شریف، انعام بٹ زمان انور کو بھی میڈلز جیتنے پر انعامات دیے جائیں گے۔لاہور سپورٹس بورڈ کی جانب سے ماضی کے سپورٹس ہیروز کی خدمات کا بھی اعتراف کیا جائے گا۔تقریب میں نوجوان ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کے لیے بھی خصوصی اعلانات کیے جائیں گے، اس سلسلے میں اسپورٹس بورڈ پنجاب نے تقریب کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

error: Content is protected !!