عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں مزدوروں کیلئے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

 

یوم مزدور،عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں مزدوروں کیلئے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد
پچاس سے زائد مزدور بچوں نے چار مختلف گیمز میں دلچسپی سے حصہ لیا، بعد ازاں نقد انعامات اور ٹرافیاں بھی ڈی ایس او چارسدہ نے تقسیم کی

چارسدہ.. یوم مئی کے حوالے سے سپورٹس فیسٹیول چارسدہ کے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے عہدیداروں سمیت پچاس سے زائد مزدوروں نے حصہ لیا

،ڈی جی سپورٹس کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد ہونیوالے اس سپورٹس فیسٹیول کا بنیادی مقصد مزدور طبقے سے وابستہ بچوں میں آگاہی پیدا کرنے سمیت انہیں کھیلوں کے میدان کی جانب راغب کرنا بھی تھا.سپورٹس فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ تحسین اللہ اور متحدہ شاپ کیپرز ایسوسی ایشن کے صدر حکیم اللہ عرف فوجی اور جنرل سیکرٹری صلاح الدین نے کیا.

بعدازاں چارسدہ کے مختلف بازاروں میں مزدوری کرنے والے بچوں نے اتھلیٹکس، کرکٹ، میوزیکل چیئر اور رسہ کشی کے مقابلوں میں دلچسپی سے حصہ لیا، جبکہ ان مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے

مزدوروں میں نقد انعامات کیساتھ ساتھ سپورٹس فیسٹیول میں حصہ لینے والے مزدوروں کو بھی اعزازیہ دے دیا گیا. تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مزدور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئی.

 

 

error: Content is protected !!