انٹر مدارس گیمز ، شمالی وزیر ستان نے والی بال ٹرافی اپنے نام کرلی

 

شمالی وزیر ستان نے ضلع باجوڑ کو 2-0 سے شکست دیکر انٹر مدارس گیمز والی بال ٹائٹل اپنے نام کرلیا،رسہ کشی میں ضلع مہمند نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ ، اس موقع پر ڈی جی سپورٹس خالد خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر سید عبداللہ شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اعوان حسین ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فضل اکبر خلجی ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امجد آرگنائزنگ سیکرٹری خورشید اقبال سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں ۔ والی بال فائنل میچ میں شمالی وزیر ستان کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے باجوڑ کو 25-19, اور25-22 سے شکست دیکر پہلی انٹر مدارس گیمز والی بال ٹرافی اپنے نام کرلی۔

error: Content is protected !!