ویسٹ انڈیز نے نیدرلینڈز کو تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے نیدرلینڈز کو تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دے دی اور سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔ایمسٹرڈیم میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیدرلینڈز کو 20 رنز سے ہرایا۔مہمان ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 308 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے کائل مائرس نے 120 اور شمارہا بروکس نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔نیدر لینڈز کی ٹیم 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 288 رنز پرآئوٹ ہوگئی۔

تعارف: newseditor